10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

دوستوں کے سامنے ناچنے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد


پاکستان

27/Mar/2019

News Viewed 1895 times

دوستوں کے سامنے ناچنے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر وحشیانہ تشدد

لاہور ڈیفنس کے علاقے میں بیوی نے شوہر کے دوستوں کے سامنے ناچنے سے انکار کیا جس پر شوہر نے بیوی پر تشدد کرک اس کے سر کے بال مونڈ دیے۔
اسماء عزیز نامی خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اکثر اپنے دوستوں کو گھر لاتا تھا اور مجھے رقص کرنے کو بولتا تھا میرے انکار پر اس نے مجھ پر شدید تشددکیا اورمیرے سر کے بال مونڈ دیے پھر مجھے پنکھے کے ساتھ باندھنے لگا تھا جس پر گھر کے ملازمین نے مجھے پکڑا ۔

مزید پڑھئیے:ہندولڑکیوں کی تحفظ کیلئے ہائیکورٹ اسلام آباد میں درخواست دائر
خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ پولیس اسٹیشن پہنچی تو پولیس والو نے اس سے پیسوں کے لیے بولا خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے اسے حکومت پاکستان سے انصاف چاہیے۔جس پر شہریار آفریدی نے آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی رپورٹ جلد از جلد طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

متعلقہ خبریں